پاکستان نے بھارتی فوج کا بے بنیاد ڈوزیئر مسترد کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے بھارتی فوج کا بے بنیاد ڈوزیئر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے دہشتگردی میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، ڈوزیئر ان اداروں نے گھڑا جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں . جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان جھوٹے اور خود ساختہ ڈوزیئر کو یکسر مسترد کرتا ہے .

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے دہشتگردی میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، نام نہاد ڈوزیئرجعلی اور غلط معلومات پر مبنی ہے، ڈوزیئر ان اداروں نے گھڑا جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں