طیبہ گل کے بیان پر ڈی جی نیب کا ردِعمل آ گیا

سلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خاتون طیبہ گل کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں دئیے گئے بیان پر ڈی جی نیب میجر (ر) شہزاد سلیم نے بھی ردِعمل دے دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آڈیو سنائی، طیبہ گل نے یہ آڈیو سنا کر گمراہ کیا، اس پر شدید احتجاج کرتا ہوں۔
آڈیو میں میری بات نگہت بھٹی سے ہو رہی ہے، نگہت بھٹی کو بتایا کیس میرٹ پر پورا اترنے تک کچھ نہیں کر سکتے۔طیبہ گل کا کیس اور ہے جب کہ نگہت بھٹی کا اور کیس ہے۔شہزاد سلیم نے کہا طیبہ گل سے میری کبھی کوئی بات نہیں ہوئی، اگر ایسا کہا گیا تو شدید احتجاج اور مذمت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے میری ویڈیوز حاصل کر کے نیب میں اپنے کیس بند کر ا لیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے میری ویڈیوز حاصل کر کے نیب میں اپنے کیس بند کر ا لیے اور مجھے انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کر کے ڈیڑھ ماہ وزیراعظم ہاؤس میں رکھا۔طیبہ گل نے کہا کہ جنسی ہراسانی کی شکایت وزیراعظم کے پورٹل پر کی تو وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان اور طاہر اے خان نے مجھے بلوا لیا اور مجھ سے ویڈیوز حاصل کر لیں،ایک دو دن بعد وہ ویڈیوز میری اجازت کے بغیر ٹی وی پر چلائی گئیں اور پھر میری تردید بھی چلا دی گئی اور میں نے اس بات پر احتجاج بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال کی جنسی ہراسانی کی شکار اور بھی خواتین مجھ سے رابطے میں ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم پر بھی نیب کا بہت دباؤ تھا کہ طیبہ گل کو نہ بلایا جائے۔

Recent Posts

پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، تحریک انصاف جلسے نہیں تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے: رانا ثناء اللہ پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ…

14 mins ago

بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے باعث کیا شکیب الحسن اپنے ملک میں سیریز کھیل پائیں گے؟ بڑی خبر

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی…

19 mins ago

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں 3 شہریوں کو حبسِ بےجا میں رکھنے کا الزام ثابت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں 3 شہریوں کو حبس بے جا میں…

19 mins ago

مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون بھی کھل کر بول پڑے

کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ…

27 mins ago

کراچی؛ نعمان سینٹر صدر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا…

35 mins ago

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پر اعتراض مسترد، پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس…

52 mins ago