شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری کا استعفیٰ بہت جلد منظور کر لیا جائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میرا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے، ایک بوگس اکاؤنٹ بنا ہوا جس کو ختم کرانے کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کو ڈسا ہے وہ انہیں قبول نہیں کرے گی، اب ان کا بیٹا بھی بری طرح سے شکست کھائے گا،انہوں نے کہا کہ میرا تو اب بھی مطالبہ ہے جوڈشینل کمیشن بنایا جائے تاکہ عمران خان کے جھوٹ کا قوم کو پتہ چل سکے۔
راجہ ریاض نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری کا استعفیٰ بہت جلد منظور کر لیا جائے گا کیونکہ ان دونوں نے ہی کھڑے ہو کر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو تحریک انصاف کے آٹھ ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تجویز دی تھی۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد منظور ہونے اور موجودہ حکومت قائم ہونے کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفے منظور کرلئے تھے تاہم موجودہ سپیکر نے ان استعفوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی رولنگ جاری کی۔راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفوں کی تصدیق کے لیے انہیں قانون کے مطابق طلب کیا لیکن کوئی رکن پیش نہ ہوا۔پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لیے نہ آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے قانونی رائے مانگی تھی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اس معاملے پر اپنی ایڈوائس اسپیکر کو بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں اعلان کرنے والے ارکان کے استعفے قبول کیے جائیں۔

Recent Posts

بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے باعث کیا شکیب الحسن اپنے ملک میں سیریز کھیل پائیں گے؟ بڑی خبر

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی…

6 mins ago

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں 3 شہریوں کو حبسِ بےجا میں رکھنے کا الزام ثابت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں 3 شہریوں کو حبس بے جا میں…

7 mins ago

مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون بھی کھل کر بول پڑے

کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ…

14 mins ago

کراچی؛ نعمان سینٹر صدر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا…

22 mins ago

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پر اعتراض مسترد، پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس…

39 mins ago