رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کا کیس، اسد عمر بھی بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہناہے راناثناء اللہ کو کسی سیاسی کیس میں نہیں پکڑا تھا بلکہ ان کے خلاف اے این ایف کے حاضر سروس افسروں نے کیس بنایا تھا۔گذشتہ روزسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اعتراف کیاتھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لیگی رہنما راناثناءاللہ پر جو 15کلو ہیروئن کا کیس بنایا گیا تھا وہ کیس جھوٹا تھا ۔
انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ راناثناءاللہ کے خلاف کیس پاکستان تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔راناثناءاللہ کے خلاف کیس کس نے بنایا یہ ان سے ہی پوچھیں وہ اسمبلی میں بات کرتے رہے ہیں۔جب فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ شہریار آفریدی نے تو اس حوالے سے حلف بھی اٹھایا تھا۔

جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہریار آفریدی نے غلط کیا تھا، جب وہ کابینہ میں یہ کیس لے کر آئے تو میں نے وہاں بھی اختلاف کیا تھا۔

میں نے یہ کیس کرنے سے منع کیا تھا،یہ مقدمہ کبھی بھی نہیں درج کرنا چاہئیے تھا۔

۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر پر سنگین الزام عائد کیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس ثبوت ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے میرے خلاف مقدمے کے لیے ہیروئن کا تھیلہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا ، اسلام آباد پولیس نے ان کی بات نہ مانی تو انہوں نے ایف آئی اے کو استعمال کیا، اگر ہیروئن میری ثابت ہو جائے تو مجھے سزا دیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں پہلے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا تھا پھر مقدمات بنائے جاتے تھے لیکن ہم نے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے خلاف براہ راست مقدمہ بنایا ،

Recent Posts

پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، تحریک انصاف جلسے نہیں تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے: رانا ثناء اللہ پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ…

7 mins ago

بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے باعث کیا شکیب الحسن اپنے ملک میں سیریز کھیل پائیں گے؟ بڑی خبر

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی…

13 mins ago

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں 3 شہریوں کو حبسِ بےجا میں رکھنے کا الزام ثابت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں 3 شہریوں کو حبس بے جا میں…

13 mins ago

مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون بھی کھل کر بول پڑے

کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ…

20 mins ago

کراچی؛ نعمان سینٹر صدر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا…

29 mins ago

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پر اعتراض مسترد، پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس…

46 mins ago