آئی ایم ایف سے 23 اگست کو 2.77 ارب ڈالر موصول ہوں گے، وزیرخزانہ

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈ کی جانب سے مختص 650 ارب ڈالرکے پیکیج میں سے پاکستان کو 2.77 ارب ڈالر کی معاونت ہوگی جو 23 اگست کو اسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل ہوجائیں گے۔

سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آ باد میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم کے معاون خصوصی وقار مسعود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ نے تمام ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرکے جس پیکج کا اعلان کیا تھا، اس میں سے پاکستان کو4.3 فیصد کے تناسب سے 2.77 ارب ڈالرکی معاونت ملے گی جو 23اگست کو اسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: معیشت مستحکم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

انہوں نے واضح کیا کہ اس معاونت کے لیے کسی قسم کی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس کے اخراجات بھی صفر ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اس معاونت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا اور روپے کی قدر پر بھی اثر پڑنا چاہیے، جو خوش آئند امر ہے، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی معاونت پر ہم آئی ایم ایف کے بورڈ کے شکرگزار ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں کسی قسم کی شرائط نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے ملنے والی نئی معاونت کا بہترین استعمال کیا جائے گا، معیشت مستحکم ہوئی اور پائیداریت میں پیش رفت ہوئی ہے، اس معاونت کوانہی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں جن اقدامات کا اعلان کیا تھا، اس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں، مالی سال کے پہلے ماہ میں محصولات میں بڑھوتری ہوئی ہے، وہ یہی بتا رہی ہے کہ بہتری آئی ہے۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور پائیداریت پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے اہداف ہیں تاہم ان اہداف کے حصول کے طریقہ کار میں فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے نرخ بڑھانے اور انکم ٹیکس میں اضافہ کرنے کا کہا تھا لیکن ہم کہتے تھے کہ ٹیرف بڑھانے سے نہ صرف عام آدمی بلکہ صنعتوں پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جولائی میں ترسیلات زر میں 2 فیصد کمی رپورٹ

وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی وجہ سے 850 ارب روپے کی ادائیگی مؤخر ہوگئی ہے تاہم ریٹیل کے شعبے میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آئی ایم ایف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے تین ماہ کا وقت مانگا تھا، جس کا پہلا مہینہ مکمل ہو چکا ہے، اس دوران حکومت نے جو اقدامات کیے تھے اس کے نتائج کااندازہ مالی سال کے پہلے ماہ میں محصولات میں ہدف سے 24 فیصد زائد اضافے سے بھی ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کا ٹیرف معقول بنانے پر کام ہو رہا ہے اور ساتھ ہی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کاسلسلہ بھی چل رہا ہے، آئی ایم ایف کو کامیاب پاکستان پروگرام کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب پاکستان ملک کے غریب اورپسماندہ طبقات کے لیے شروع کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان اس پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھانے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، اس پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔

Recent Posts

گوگل فوٹوز نے نئے اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرچ انجن گوگل نے گوگل فوٹو ایپ میں اپنے ویڈیو ایڈیٹر کے…

4 mins ago

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

10 mins ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

31 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

36 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

41 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

47 mins ago