افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کردی . میڈیارپورٹس کے مطابق صدر اشرف غنی نے کہا کہ کوئی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا، یہی وقت ہے طالبان جنگ چھوڑدیں . انہوں نے کہا کہ پاور شیئرنگ کے لیے جمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے . دوسری جانب امریکا اور نیٹو اتحادی ممالک نے افغانستان سے مزید فوجیں نکالنا شروع کردیں . افغانستان میں امریکی و بیرونی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کابل میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ غیر ملکی فوجیں روانگی کے لیے تیار ہیں اور یہ عمل شروع ہوچکا ہے . واضح رہے نیٹو نے یکم مئی سے افغانستان سے فوج نکالنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا . امریکا نے افغانستان سے مکمل انخلا کے لیے 11 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے . . .
کابل(قدرت روزنامہ)افغان طالبان نے اشرف غنی کی شراکت اقتدار کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اگر حکومت کو تسلیم کرلیں تو پھر ہماری جدوجہد کا کیا فائدہ . ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ کسی گروہ کو اجازت نہیں دیں گے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کریں .
متعلقہ خبریں