جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

جنوبی وزیرستان (قدرت روزنامہ) جنوبی وزیرستان، سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ، 12 اگست کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان، سراروغہ میں فوجی چیک پوسٹ کے قریبی علاقے میں تین چارمشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، مشتبہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فوری طورپرکوئیک ری ایکشن فورس روانہ ہوئی۔
مشتبہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر کوئیک ری ایکشن فورس روانہ ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق کوئیک رسپانس فورس نے دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا۔ دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں پر فائرنگ کی۔
مؤثر کارروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک ضیاء الدین شہید ہوگیا۔

گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ کرچکے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ کر چکے تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے افغان سرحد سے فائرنگ اور باردودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اندر سے دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں دیواگر میں پاکستانی فوج کی پوسٹ پر فائرنگ کی۔بیان میں مزید کہا کہ پاک فوج نے بھرپور جواب دیا تاہم دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی ہو گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان ، افغانستان سے مسلسل درخواست کر رہا ہے کہ وہ موثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے۔پاکستان ، افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔جبکہ سات اگست کو بھی شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا۔ شہید ہونے والے جوان کا تعلق بہاولپور سے تھا۔

Recent Posts

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

18 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

23 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

28 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

34 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

38 mins ago

ادارے صرف گفت و شنید اور رابطے کے ذریعے ترقی کرسکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے…

45 mins ago