پاکستان جلد معاشی بحران سے نکلنے والا ہے‘حنا پرویز بٹ

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف اور انکی ٹیم دن رات معیشت کی بحالی پر کام کررہی ہے،پاکستان جلد معاشی بحران سے نکلنے والا ہے . اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنی نالائقیوں پر روشنی ڈالنے کی بجائے شہبازشریف کی تین سال کارکردگی پر انگلیاں اٹھارہے ہیں .


عمران خان خود کچھ کر نہیں سکے تو برائے مہربانی چند ماہ کیلئے منہ بند رکھیں . سٹاک ایکسچینج کو تنزلی کا راستہ دیکھانے والے اور ڈالر کی اڑان کے ذمہ دار عمران خان ہیں . میاں نوازشریف نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کا سفر دیکھایا . جبکہ عمران خان کے آتے ہی ملکی ترقی کو بریک لگ گئی . تحریک انصاف کی حکومت نے ایک بھی ایسا شعبہ نہیں چھوڑا جو ترقی کررہا ہو .

آج حیران کن طور پر پوری تحریک انصاف کو سب سے زیادہ معیشت اور اداروں کی فکر ہو رہی ہے . انہوں نے کہا عمران خان کو پہلے نوازشریف فوبیا تھا اب شہبازشریف فوبیا ہو چکا ہے . عمران خان کیلئے یہی کافی ہے کہ آج پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف ہیں . شہباشریف کی اس وقت تمام توجہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر مرکوز ہے . اگلے تین سے چار ماہ میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا . مسلم لیگ ن نے عوام سے جو وعدہ کیا اسکو پورا کیا ہے . عوام کی پریشانی پر معذرت خواہاں ہے . انشاء اللہ جلد عوام کو ریلیف یدنگے .

. .

متعلقہ خبریں