پاکستان جلد معاشی بحران سے نکلنے والا ہے‘حنا پرویز بٹ

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف اور انکی ٹیم دن رات معیشت کی بحالی پر کام کررہی ہے،پاکستان جلد معاشی بحران سے نکلنے والا ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنی نالائقیوں پر روشنی ڈالنے کی بجائے شہبازشریف کی تین سال کارکردگی پر انگلیاں اٹھارہے ہیں۔
عمران خان خود کچھ کر نہیں سکے تو برائے مہربانی چند ماہ کیلئے منہ بند رکھیں ۔سٹاک ایکسچینج کو تنزلی کا راستہ دیکھانے والے اور ڈالر کی اڑان کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔میاں نوازشریف نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کا سفر دیکھایا ۔جبکہ عمران خان کے آتے ہی ملکی ترقی کو بریک لگ گئی۔تحریک انصاف کی حکومت نے ایک بھی ایسا شعبہ نہیں چھوڑا جو ترقی کررہا ہو۔

آج حیران کن طور پر پوری تحریک انصاف کو سب سے زیادہ معیشت اور اداروں کی فکر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا عمران خان کو پہلے نوازشریف فوبیا تھا اب شہبازشریف فوبیا ہو چکا ہے۔عمران خان کیلئے یہی کافی ہے کہ آج پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف ہیں ۔شہباشریف کی اس وقت تمام توجہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر مرکوز ہے۔اگلے تین سے چار ماہ میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔مسلم لیگ ن نے عوام سے جو وعدہ کیا اسکو پورا کیا ہے۔عوام کی پریشانی پر معذرت خواہاں ہے ۔انشاء اللہ جلد عوام کو ریلیف یدنگے۔

Recent Posts

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

55 mins ago

اسلام آباد پولیس کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے…

1 hour ago

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجری

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

2 hours ago

ایکس کی بندش؛ سندھ ہائی کورٹ نے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے…

2 hours ago