انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ حمزہ شہباز

لاہو ر(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس منعقد ہوا . حمزہ شہباز نے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا .

وزیراعلی حمزہ شہباز نے ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر 24گھنٹے میں خصوصی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی . وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز خود فیلڈ میں موجود رہیں .
ہر ضلع میں ہیلتھ افسران بھی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں وزٹ کریں .

حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی پر 4اضلاع کے انتظامی افسران کووارننگ بھی دی . وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے، کارکردگی کو بہتر بنایا جائے . تمام محکمے ڈینگی کنٹرول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں . انسداد ڈینگی مہم میں خامیوں کو فوری طورپر دور کیا جائے . اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کیسیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے . ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں