انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ حمزہ شہباز

لاہو ر(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔ حمزہ شہباز نے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔وزیراعلی حمزہ شہباز نے ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر 24گھنٹے میں خصوصی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔
ہر ضلع میں ہیلتھ افسران بھی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں وزٹ کریں ۔

حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی پر 4اضلاع کے انتظامی افسران کووارننگ بھی دی ۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے، کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔تمام محکمے ڈینگی کنٹرول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔انسداد ڈینگی مہم میں خامیوں کو فوری طورپر دور کیا جائے۔اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کیسیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Recent Posts

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

57 mins ago

اسلام آباد پولیس کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے…

1 hour ago

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجری

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

2 hours ago

ایکس کی بندش؛ سندھ ہائی کورٹ نے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے…

2 hours ago