مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے، عمران خان عوام کو اپنی چار سالہ کارکردگی بتانے سے قاصر ہے، مریم نواز کا جلسہ عام سے خطاب

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے، عمران خان عوام کو اپنی چار سالہ کارکردگی بتانے سے قاصر ہے، عمران خان کی سیاست جھوٹ اور الزام تراشی کے گرد گھومتی ہے، عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کی شکلیں پہچان چکے ہیں،مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابقہ دور میں شیخوپورہ میں متعدد ترقیاتی کام کئے، ہم ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 140 شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے میں پارٹی کارکنوں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جلسہ گاہ آمد پر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مریم نواز نے پارٹی قیادت کی جانب سے جلسہ کے شرکاء کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ گرمی اور حبس کے باوجود جلسے میں شرکت اور پرتپاک خیرمقدم کرنے پر شیخوپورہ کے عوام کی شکرگزار ہوں، جذبہ بتا رہا ہے کہ 17 جولائی کو شیر آ رہا ہے، نواز شریف چاہے جیل میں ہو یا لندن میں ہو، یہ جم غفیر نواز شریف سے محبت کرنا نہیں چھوڑے گا۔

حلقہ پی پی 140 شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں خالد محمود کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ آپ یہ سیٹ جیت چکے ہیں، شیخوپورہ میں آج ہر قدم پر جلسہ ہو رہا ہے، شیخوپوہ کے عوام نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام سے جھوٹ بولتے ہیں، وہ الزام تراشی اور بدزبانی کرتے ہیں مگر یہ نہیں بتا سکتے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں پنجاب کی کیا خدمت کی ہے؟، عمران نیازی اپنے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کو اپنے چار کام بھی نہیں بتا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی ضرور ہے لیکن عوام جانتے ہیں کہ یہ مہنگائی عمران خان کی سابقہ حکومت کے چار سالہ ظلم کی وجہ سے ہے، پنجاب غریب اور فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے بچے ارب پتی بن گئے۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے اور اب بھی ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کے بجلی کے بل پنجاب حکومت ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے حوالے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے خلاف عمران خان عدالت چلے گئے، یہ پنجاب اور غریب عوام سے دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے کچھ وقت میں مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے، آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم شہباز شریف عوام کو بہت بڑا ریلیف دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جانتا ہے کہ اگر آئندہ عام انتخابات تک حکومت رہی تو معیشت بہتر ہو جائے گی، عمران خان جانتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی تو عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنمائوں پر جھوٹے الزامات لگائے، عمران خان نے سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے اپنے لوگوں کے کیس ختم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں پر مقدمے بنوائے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کا انجام اسی دنیا میں سامنے آ جاتا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کو اپنے ہی ساتھیوں نے اقتدار سے باہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام 17 جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔ انہوں نے جلسہ میں شریک عوام سے کہا کہ وہ 17 جولائی کو میاں خالد محمود کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

Recent Posts

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

55 mins ago

اسلام آباد پولیس کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے…

1 hour ago

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

1 hour ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجری

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

2 hours ago

ایکس کی بندش؛ سندھ ہائی کورٹ نے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے…

2 hours ago