مس مارول 2 ارب مسلمانوں کی نمائندگی ہے، مہوش حیات

لاہور(قدرت روزنامہ) امریکی ویب سیریز مس مارول میں مرکزی کردار کمالہ خان کی پڑ نانی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مذکورہ ویب سیریز نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کی نمائندگی ہے .

مہوش حیات نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پہلی بار پاکستانی سمیت مسلمان کرداروں کو انتہائی مثبت انداز میں پیش کیا گیا .

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پہلی بار مس مارول کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کرداروں کو مثبت روپ میں دکھایا جا رہا ہے، اس سے قبل ہر مسلمان مرد کو ولن کے طور پر پیش کیا جاتا تھا یا اسے ایک ایسے کردار میں دکھایا جاتا تھا جو دوسروں کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں