الیکشن میں کونسی مشین استعمال ہو گی؟ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن میں کون سی مشین استعمال ہو گی؟ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا . نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اینکر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں تمام انتخابات متنازعہ رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن ہارنے والا مانتا نہیں ہے . وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو پریذائیڈنگ آفیسر کنٹرول کرے گا . انہوں نے کہا کہ اس مشین کے ذریعے ووٹ مسترد نہیں ہوگا . ایک سوال کے جواب میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں یہ ساڑھے 3 سے 4 لاکھ مشینیں درکار ہوں گی . انہوں نے کہا کہ مشین کلوز ہونے کے بعد دوبارہ ایکٹویٹ نہیں ہوسکے گی . پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کے استفسار پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بتایا کہ اس مشین میں وائی فائی یا بلیو ٹوتھ نہیں ہے اور ایسا اس لیے ہے تاکہ یہ کسی اور سسٹم کے ساتھ کنیکٹ نہ ہو سکے . پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پہلے اسٹمپ نہ لگنے اور دیگرایشوزکی وجہ سے ووٹ ضائع ہوتے تھے . انہوں نے کہا کہ مشین پروکیورمنٹ کی ذمہ داری بھی الیکشن کمیشن کی ہو گی . جبکہ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہ کہناہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں شریک بنائیں گے . انہوں نے کہا الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحدآپشن ہے . انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے استعمال میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے . وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے ہم پرعزم ہیں . . .

متعلقہ خبریں