الیکشن میں کونسی مشین استعمال ہو گی؟ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن میں کون سی مشین استعمال ہو گی؟ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اینکر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں تمام انتخابات متنازعہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن ہارنے والا مانتا نہیں ہے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو پریذائیڈنگ آفیسر کنٹرول کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشین کے ذریعے ووٹ مسترد نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں یہ ساڑھے 3 سے 4 لاکھ مشینیں درکار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مشین کلوز ہونے کے بعد دوبارہ ایکٹویٹ نہیں ہوسکے گی۔

پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کے استفسار پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بتایا کہ اس مشین میں وائی فائی یا بلیو ٹوتھ نہیں ہے اور ایسا اس لیے ہے تاکہ یہ کسی اور سسٹم کے ساتھ کنیکٹ نہ ہو سکے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پہلے اسٹمپ نہ لگنے اور دیگرایشوزکی وجہ سے ووٹ ضائع ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مشین پروکیورمنٹ کی ذمہ داری بھی الیکشن کمیشن کی ہو گی۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہ کہناہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں شریک بنائیں گے۔انہوں نے کہا الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحدآپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے استعمال میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے ہم پرعزم ہیں۔

Recent Posts

گوگل فوٹوز نے نئے اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرچ انجن گوگل نے گوگل فوٹو ایپ میں اپنے ویڈیو ایڈیٹر کے…

3 mins ago

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

9 mins ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

30 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

35 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

40 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

45 mins ago