احسن اقبال کا اپنے ساتھ بدتمیزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان


لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اپنے ساتھ بدتمیزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے . پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ میرے ساتھ تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والی فیملی نے ناروا رویہ اپنایا ، پاکستان کے طول و عرض سے لوگوں نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے ،یہ اس قیادت کی وجہ سے ہے جس کا کام صبح وشام لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا اورادھم مچانا ہے .


قانون مجھے اختیار دیتا ہے کہ میں سی آر پی سی ،ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کر سکتا ہوں لیکن اس واقعہ میں خواتین اور بچے ملوث ہیں اس لیے میں نے قانونی کارروائی سے اجتناب کا فیصلہ کیا ہے . میں عوام کی عدالت میں اس طرز عمل کی ذمہ دار اس قیادت کے خلا ف ایف آئی آر درج کر ارہا ہوں .

اگر میرے ساتھ بھی سکیورٹی گارڈ ہوتا یا کوئی جذباتی حمایتی ہوتا تو ان کے ساتھ نا مناسب رویہ اپناتا تو صورتحال بہت گھمبیر ہو سکتی تھی .

جو پی ٹی آئی کے ہمدرد ہیںمیں انہیں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ٹھنڈے دل اور دماغ کے ساتھ سوچیں آپ جس جذبے کے تحت اپنے لیڈر کی محبت کا حق ادا کرنے کے لئے جہالت پر مبنی جس طرح کی کارروائیاں کر رہے ہیں ان کا لیڈر ان سے کتنا مخلص ہے ، وہ اپنی انا ء پرستی اور سیاسی ایجنڈ ے کیلئے نا مناسب رویے اور شرمناک رویوں کا عمل کرا رہا ہے . انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے آج تک ٹریک ریکارڈ یہ ہے کہ اس نے لوگوں کو استعمال کیا ہے اور ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیاہے ، عمران نیازی کو ٹیم میں لانے والا اس کا کزن ماجد خان تھا ، اگر اسے کرکٹ کیپ نہ ملتی تو یہ کبھی آکسفوڑد یونیوسٹی تک نہ پہنچ سکتا ، اس نے سازش کر کے اپنے کزن کی کمر میں چھرا گھونپا اور اسے ٹیم سے باہر پھینکا ، اس نے ہر محسن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے .

. .

متعلقہ خبریں