قربانی کےلیے لائے گئے 3 بیل دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) قربانی کے لیے لائے گئے 3 بیل دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے . فریقین کی آپس میں دشمنی کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں تین بیل گولی لگنے سے موقع پرہی مر گئے .

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ چونترہ کے علاقے چھچھ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں قربانی کے لیے لائے گئے تین بیل مر گئے .
تھانہ چونترہ کی حدود میں تیل بیل گولیاں لگنے سے مر گئے . ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے . پولیس اطلاع ملنے پر فوری طور پر پہنچ گئی . اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کی آپس میں دشمنی تھی جس کے باعث فائرنگ ہوئی اور یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا .

دوسری جانب کندھ کوٹ میں بارش سے مکان کی دیوار گرگئی . ملبے تلے دب کر قربانی کے 30 جانور ہلاک ہوگئے .

واقعے میں قربانی کے 30 جانور ہلاک ہونے پر اہل خانہ کے گھر میں قیامت برپا ہوگئی . بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے کا واقعہ کندھ کوٹ کے گاؤں سکندر بجارانی میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص چاکر ملک کی 50 سے زاِئد مویشی اور بکریاں دیوار کے نیچے دب گئی . متاثرہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کروڑوں کے جانور قربانی عید میں فروخت کرنے تھے . علاوہ ازیں چیف ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانور لانے اور لے جانے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ٹریفک چالان نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سی ٹی او نے شہر بھر کے تمام ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں .
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پارکنگ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے .

. .

متعلقہ خبریں