لاہور ہائیکورٹ نےعمران ریاض خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے اینکر عمران ریاض خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے عمران ریاض خان کو آئندہ ورکنگ ڈے پر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اخراج مقدمات کیس کی سماعت 19جولائی تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کو سول لائن مقدمے سے ڈسچارج کیا۔ آج اینکر عمران ریاض خان کو کینٹ کچہری پیش کیا گیا۔
عمران ریاض کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل پیش کیے۔عدالت نے عمران ریاض کے خلاف سول لائن مقدمہ ختم کر دیا ہے۔ جس کے بعد پولیس عمران ریاض کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ذاتی مچلکوں پر عمران ریاض کو ضمانت دی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز عمران ریاض کے خلاف مقدمات خارج کرنے کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

اینکر عمران ریاض خان کا کیس لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیاتھا۔ اینکر عمران ریاض کے لیے وکلاء کی بڑی تعداد بھی کینٹ کچہری پہنچ تھی۔کینٹ کچہری میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ریاض خان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کے لیے درخواست دائر کی ۔ درخواست عمران ریاض کے وکیل علی اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔حکومت کے بغیر کوئی شخص بغاوت کا مقدمہ درج نہیں کرا سکتا۔مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر درج کیے گئے۔اس سے قبل صحافی عمران ریاض کو پرائیوٹ نمبر پلیٹ والی گاڑی میں چکوال سے لاہور منتقل کیا گیا تھا ، پولیس نے تعاقب کرنے پر اینکر پرسن کے وکیل کو متعدد بار دھوکا دینے کی کوشش بھی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے صحافی عمران ریاض خان کو چکوال سے لاہور سی آئی اے کوتوالی منتقل کردیا، اس دوران سکیورٹی عملے نے اینکرپرسن کو موٹروے پر لاہور میں داخل ہونے سے قبل سول گاڑی میں منتقل کیا۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران نے تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر کام شروع کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت کی راہ میں حائل…

50 mins ago

لاہور میں نوجوان خاتون پولیس کانسٹیبل دن دیہاڑے دوست کے ہاتھوں قتل

لاہور(قدرت روزنامہ) ہربنس پورہ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کی…

60 mins ago

پاک فوج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی، آرمی چیف

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک…

1 hour ago

پی آئی اے کی بولی یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی، چیئرمین قائمہ کمیٹی نجکاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین قائمہ کمیٹی نجکاری نے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر کو پی…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے…

2 hours ago

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

3 hours ago