پولیس کا پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس کا پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار . تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ پر چھاپہ مارکر اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لے لیا .

رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ گرفتار افراد پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، انھیں رہا کیا جائے .

یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پولیس ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کارکنان کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی . دوسری جانب لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک نواز کی پرائیویٹ مارکی میں کارنر میٹنگ میں پرائیویٹ مسلح افراد موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں