اپوزیشن حمایت کرے نہ کرے الیکشن ترمیمی ایکٹ ہر صورت پاس کروائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن ملک وقوم کا سوچ بھی نہیں سکتے، اپوزیشن حمایت کرے نہ کرے الیکشن ترمیمی ایکٹ ہر صورت پاس کروائیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جب حکومت یہ اصلاحات کرنا چاہتی ہے تو اپوزیشن نے حمایت نہیں کرنی، اپوزیشن الیکشن اصلاحات پر نمبر بنانا چاہتی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ انہوں نے ملک پر تقریباً پچیس سال حکومت کی لیکن کبھی ان چیزوں کا نہیں سوچا بلکہ اپنا مفاد دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کو پاس کروانے کے لئے پارلیمنٹ سے سادہ اکثریت درکار ہے جو حکومت کے پاس موجود ہے۔ اپوزیشن ساتھ دے تو اچھا ہے، مخالفت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اپنے منشور میں بھی انہیں اصلاحات کا ذکر ہے، ملک میں انتخابات کا شفاف نظام لایا جا رہا ہے جو دنیا میں رائج ہے۔

جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے ہر قیمت پر قانون سازی کی جائیگی، اپوزیشن تجاویز دے کھلے دل سے قبول کریں گے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مشینیں خود اور اپنی مرضی سے خریدیگا، حکومت صرف سپورٹ کر رہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے ہر جگہ کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے لیے بھی مشین آفر کریں گے، اگلا جنرل الیکشن انشائاللہ قابل قبول ہوگا، دھاندلی روکنے کا طریقہ ٹیکنالوجی ہی ہے۔
مشیر پارلیمانی امورکا کہنا تھا کہ بھارت میں بھی یہی ٹیکنالوجی ہی استعمال ہوئی اور مودی کی حکومت بنی،الیکشن پر خرچ اربوں میں ہوتا ہے اور نتیجہ دھاندلی کے نعرے ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا تھا اور اس سے فرضی ووٹ بھی ڈالا تھا۔اپوزیشن کی جانب سے اب تک الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں انٹر نیٹ یا کسی سافٹ وئیر کا کوئی عمل دخل نہیں، اس میں ٹیمپرنگ نہیں کی جاسکتی اور یہ استعمال میں بھی آسان ہے۔

Recent Posts

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

4 mins ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

25 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

30 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

35 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

41 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

45 mins ago