سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے شادی کر لی

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان کوہمسفر مل گیا۔ناصر خان جان نے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے شادی کرلی۔انہوں نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی شادی کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی۔ناصر خان جان نے اپنی شادی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی۔
ناصر خان جان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دلہن سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں جس میں ان کا چہرہ نمایاں نہیں ، جبکہ ساتھ ہی ناصر خان جان بھی بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ناصر خان جان کو شادی کے بندھن بندھنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔ ناصر خان نے گذشتہ سال اکتوبر میں اپنے چاہنے والوں کو منگنی اور پھر نکاح کی خوشخبری سنائی تھی۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ وہ اگلے ہفتے نکاح کر رہے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں ناصر خان نےلکھا کہ آخر کار میری منگنی ہو گئی۔میری لائف پارٹنر بہت اچھی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ہمارا نکاح آئندہ ہفتے ہو گا۔ناصر خان نے سوشل میڈیا پر موجود لاکھوں چاہنے واکوں کو بھی نکاح میں مدعو کیا۔اور کہا کہ اس تقریب میں تمام پرستاوں اور میڈیا چینلز کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
خوشی کی خبر سنانے پر مداحوں کی جانب سے ناصر خان کو مبارکبادیں بھی دی گئیں جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل اکتوبر 2020 میں انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے ناصر خان جان سوشل میڈیا سیلیبریٹی سے زیادہ ایک مذاق بھی تصور کیے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا کے ہر دلعزیز اسٹار ناصر خان جان کی ہر ویڈیو اور پوسٹ کے جواب میں لوگ انہیں برا بھلا بھی کہتے ہیں۔

Recent Posts

لاپتا افراد کے مسئلے میں سب سے زیادہ مشکلات خواتین کو درپیش ہیں، بلوچ وومن فورم

تربت(قدرت روزنامہ)پنجگور میں بلوچ وومن فورم کا قیام عمل میں لایا گیا، آرگنائزرنائید بلوچ اور…

1 min ago

ہمارا سیاسی جدوجہد عوام کے حقوقِ ہیں، ڈھاڈر سے سبی تک گرین بسیں منظور کی جائیں گی، عبدالمجید بادینی

بولان(قدرت روزنامہ)جعفر آباد کے بعد ڈھاڈر مشکاف میرا دوسرا گھر ہے، علاقے اور عوام کے…

6 mins ago

مون سون بارشوں کا آغاز، ضلعی انتظامیہ حب حفاظتی اقدامات نہ کرسکی

حب(قدرت روزنامہ)مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا لیکن ضلع حب میں متوقع بارشوں کے…

19 mins ago

معاہدہ ختم ہونے کے باوجود قیمتی معدنیات لے جانے کیخلاف کمپنی کو بند کریں گے، دفاع فیروز آباد

خضدار(قدرت روزنامہ)دفاع فیروزآباد نے یکم جولائی سے چار جولائی تک بولان مائننگ انٹرپرائز کے گیٹ…

24 mins ago

پی بی 21 حب دریجی کے بوگس ووٹ مسترد کرکے عدالت نے عوامی مینڈیٹ کو احترام دیا، نیشنل پارٹی

حب(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق مئیر حب میر رجب علی رند نے…

29 mins ago

بلوچستان کی سیاسی حکومت بے اختیار ہے، نئے آپریشن کی باتیں افسوسناک ہیں، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ…

36 mins ago