پیپلز پارٹی پنجاب میں تبدیلی کے لیے سرگرم ہو گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں تبدیلی کے لیے سرگرم ہو گئی ہے اور اس مقصد کے لیے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔اس سے قبل یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ چئیرمین پی پی بلاول بھٹو اور شہبازشریف کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے نمبرز پورے ہیں، ن لیگ حامی تو بھرے بھرپور ساتھ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتیں اور پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، جس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ چئیرمن بلاول بھٹو زرداری وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے خواہاں ہیں، بلاول نے وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدوں کی پیشکش کی ہے۔پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں۔ اگر مسلم لیگ ن عدم اعتماد لانے کیلئے حامی بھرے تو ساتھ دیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ کا امیدوار قبول کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو یقین دہانی کرائی کہ مرکز اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اور اتحادی جماعتیں بھی ان ہاؤس تبدیلی کیلئے تیار ہیں۔
مسلم لیگ ن حامی بھرتی ہے تو حکومت اور اتحادیوں کے25 سے زائد ارکان قومی اسمبلی اور31 ارکان پنجاب اسمبلی ساتھ دیں گے۔ دوسری جانب قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پارٹی صدر شہبازشریف کو پارٹی رہنماؤں کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے پارٹی صدر شہباز شریف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، شہباز شریف نے کل ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس سے متعلق مشاورت کی۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک تیز کرنے اور پی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔

Recent Posts

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

1 min ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

22 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

27 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

32 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

37 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

42 mins ago