چکوال میں عمران ریاض کے خلاف مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) چکوال میں معروف اینکر عمران ریاض خان کے خلاف مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا۔عدالت نے عمران ریاض کو چکوال میں درج ہونے والے مقدمے میں بری کر دیا گیا۔مدعی مقدمہ نے عدالت میں پیش ہو کر بیان حلفی جمع کرایا اور مقدمہ واپس لے لیا۔عدالت نے مقدمہ واپس لیینے کے لیے بیان حلفی جمع کروانے پر درخواست نمٹا دی اور عمران ریاض کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

۔عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ چکوال مقدمے کے مدعی نے خود میرے حق میں گواہی دے دی۔ ہمیں کوئی بدلہ نہیں لینا۔میری مدعی سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے صحافی، اینکر پرسن عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ ورکنگ ڈے پر انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صحافی عمران ریاض پر مقدمات اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت پیش ہوئے اور بتایا کہ انہوں نے فائل کو دیکھا ہے اس پر تفصیلی جواب کی ضرورت ہے، اگر یہ مجسٹریٹ کے روبرو پہلے ورکنگ ڈے پر پیش ہونے کی گارنٹی دیں تو ضمانت پررہا کر دیا جائے، ہمیں عمران ریاض کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ فاضل عدالت نے کہا کہ عمران ریاض حلف دیں کہ آپ مجسٹریٹ کے سامنے پیشی تک ایسا متنازعہ بیان نہیں دیں گے جس سے معاملات خراب ہوں جس پر عمران ریاض نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ وہ کوئی ایسا بیان نہیں دیں گے۔
عمران ریاض کی جانب سے یقین دہائی کرائے جانے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ چکوال کیس میں ضمانت دیدی جائے اس کے علاوہ کسی ایف آئی آر میں گرفتاری نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی ذاتی مچلکوں پرضمانت منظور کرلی اور سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

15 سال سے عدالت میں کام کرنیوالا جعلی ریڈر گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) 15 سال سےمختلف عدالتوں میں بطور ریڈر کام کرنے والے جعلی اہلکار…

3 mins ago

حج پر جانے والوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

لکھنؤ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حج پر جانے والے…

15 mins ago

پنجاب بھر میں 7ہزار سے زائدکالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد…

18 mins ago

لاہور میں منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ، 56کلو چرس برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ) شہرمیں پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش نعمان خان اور اس کی…

22 mins ago

سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد…

26 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر تنزلی…

28 mins ago