امریکا اور برطانیہ کا سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کیلئے افغانستان میں فوج بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا اور برطانیہ نے افغانستان سے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کے لئے کابل ایئرپورٹ پر فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان پینٹا گون جان کربی کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کے لئے پہلے مرحلے میں افغانستان میں3ہزار فوجیوں کو بھیجا جائے گا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق امریکی فوجی دو دن میں دارالحکومت کابل پہنچ جائیں گے- فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق امریکی محکمہ دفاع نے بھی تصدیق کردی ہے۔ امریکی فوجی دو سے تین دن کے اپنی ذمے

داریاں سنبھال لیں گے۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کے لئے افغانستان میں600 فوجی تعینات کریگا۔دوسری جانب امریکی نمائندے نے طالبان کو دھمکی دی ہے کہ افغاستان میں طاقت کے زور پر اقتدار میں آنے والی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان امن عمل کے لیے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد دوحہ پہنچے اور طالبان کو بتایا کہ میدان جنگ میں فتح حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ طاقت کے زور پر کابل حاصل کرنے کے بعد اس بات کی ضمانت ہے کہ انہیں اچھوتوں کے طور پر دیکھا جائے گا۔انہوں نے اور دیگر نے امید ظاہر کی کہ وہ طالبان رہنماں کو افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے راضی کر لیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد کا قطر میں مشن افغانستان کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر مسترکہ بین الاقوامی ردعمل مرتب کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل، طالبان پر عسکری جارحیت روکنے اور سیاسی تصفیے کے لیے مذاکرات کرنے پر زور دیں گے، سیاسی تصفیہ ہی افغانستان میں استحکام و ترقی کا راستہ ہے۔

Recent Posts

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

1 min ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

21 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

26 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

31 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

37 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

41 mins ago