پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں پچیس روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری درکارہوگی اور کابینہ کی منظوری کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی کابینہ نے15 روزکی بنیاد پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے رکھی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے،عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیاہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے ۔ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شااللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

Recent Posts

حج پر جانے والوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

لکھنؤ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حج پر جانے والے…

11 mins ago

پنجاب بھر میں 7ہزار سے زائدکالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد…

14 mins ago

لاہور میں منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ، 56کلو چرس برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ) شہرمیں پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش نعمان خان اور اس کی…

19 mins ago

سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد…

22 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر تنزلی…

25 mins ago

تحریک انصاف نے عمران خان کی سالگرہ والے دن مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کے…

29 mins ago