پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کامعاملہ، آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے ریلیف کیلئے مختلف تجاویز مانگ لیں۔پٹرول سستا کرنے میں 15 جولائی سے پہلے عملدر آمد کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ ریلیف پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات آج سستی ہونے کا امکان ہے۔پٹرول سستا کرنے کیلئے کابینہ سے مشاورت ہوگی۔
کابینہ سے سرکلر سمری کے ذریعے منظوری حاصل کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کیلئے سمری طلب کی تھی تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر موجود لیوی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ، اس وقت پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے فی لیٹر لیوی ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے لیہ میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف سے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا مطالبہ کیا ، چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں عالمی منڈی میں قیمتیں ہمارے دور کے حساب سے بھی کم ہو گئی ہے، آپ واقعی خادم اعلیٰ ہو تو پٹرول کی قیمت 150 روپے فی لٹر پر واپس لاؤ، ہم نے ڈیزل اور پٹرول کے ساتھ بجلی کی قیمت بھی 5 روپے کم کی تھیں، ہم اڑھائی سال آئی ایم ایف پروگرام میں تھے ہم نے تو قیمتیں نہیں بڑھائیں، دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپر جا رہی تھیں، ہم نے لوگوں کو مہنگائی سے بچایا، ہم نے مہنگائی کو روک رکھا تھا، ہمارے دور میں پاکستان سب سے سستا ملک تھا۔

Recent Posts

15 سال سے عدالت میں کام کرنیوالا جعلی ریڈر گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) 15 سال سےمختلف عدالتوں میں بطور ریڈر کام کرنے والے جعلی اہلکار…

1 min ago

حج پر جانے والوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

لکھنؤ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حج پر جانے والے…

13 mins ago

پنجاب بھر میں 7ہزار سے زائدکالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد…

16 mins ago

لاہور میں منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ، 56کلو چرس برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ) شہرمیں پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش نعمان خان اور اس کی…

21 mins ago

سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد…

24 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر تنزلی…

27 mins ago