واٹس ایپ کا جعلی ورژن، ایپ سربراہ نے صارفین کو خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خبردار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور صارفین کو ایپلی کیشن کے جعلی ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے صارفین کو سکیورٹی مسائل

ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سکیورٹی ٹیم کو گوگل پلے اسٹور میں واٹس ایپ کا ایک جعلی ورژن دکھائی دیا ہے جو صارفین کو نئے فیچرز پیش کر رہا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری سکیورٹی ٹیم نے ایپس کے اندر چھپا ہوا میلویئر (سافٹ ویئر) دریافت کیا ہے جس میں ’Hey WhatsApp‘ اور دیگر شامل ہیں جسے ’HeyMods‘ نامی ایک ڈویلپر نے گوگل پلے اسٹور کے باہر پیش کیا تھا۔ول کیتھ کارٹ نے صارفین کو تنبیہ کی کہ اس طرح کے جعلی ورژن لوگوں کے فون میں ذاتی معلومات چوری کرنے کی اسکیم تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی آئندہ ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے HeyMods کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔صارفین کے ڈیٹا کو لاحق سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر سربراہ واٹس ایپ نے زور دیا ہے کہ صارفین ایپ اسٹور سے قابلِ اعتماد واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Recent Posts

15 سال سے عدالت میں کام کرنیوالا جعلی ریڈر گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) 15 سال سےمختلف عدالتوں میں بطور ریڈر کام کرنے والے جعلی اہلکار…

5 mins ago

حج پر جانے والوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

لکھنؤ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حج پر جانے والے…

16 mins ago

پنجاب بھر میں 7ہزار سے زائدکالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد…

19 mins ago

لاہور میں منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ، 56کلو چرس برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ) شہرمیں پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش نعمان خان اور اس کی…

24 mins ago

سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد…

27 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر تنزلی…

30 mins ago