معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں،روبینہ قریشی طویل عرصے سے سرطان کے عارضہ میں مبتلا تھیں . روبینہ قریشی نے اردو،سرائیکی،پنجابی،پشتو اور بنگالی زبان میں گانے گائے .

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روبینہ قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ روبینہ قریشی سندھ کی موسیقی کی پہچان تھی .
ادھر معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے . تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا تھے . تنویر جمال کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد جاپان کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا . اہل خانہ کا کہنا تھا کہ تنویر جمال کینسر کے مریض ہیں، ان کے چاہنے والے دعا کریں . پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے ’جانگلوس‘ سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار تنویر جمال کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے جاپان منتقل ہوئے تھے .

معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کے لیے جاپان منتقل ہوئے تھے . وہ 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے . . تنویر جمال نے 1990 سے قبل ہدایت کار کاظم پاشا کے ڈرامے ’جانگلوس‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے ہی ڈرامے سے شہرت ملی .
پہلے ڈرامے کی کامیابی کے بعد تنویر جمال پی ٹی وی کے دیگر متعدد مشہور ڈراموں ’جناح سے قائد، سمجھوتا، بابر، انتہا، جنم جلی اور جلتے سورج‘ سمیت 90 کی دہائی کے دیگر مقبول ڈراموں میں بھی کام کیا اور کم وقت میں اپنی منفرد پہنچان بنائی . تنویر جمال نے بحرین، پیرس، تھائی لینڈ اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں ہوٹلنگ اور بزنس اداروں میں ملازمتیں بھی کیں اور انہوں نے جاپانی نژاد لڑکی سے ہی کیریئر شروع ہونے سے قبل ہی شادی کرلی تھی .

. .

متعلقہ خبریں