افغانستان سے متعلق دوحہ اجلاس ختم، امن کے عمل کو تیز کرنے پرزور

(قدرت روزنامہ)  افغانستان کی صورتحال پردوحہ میں ہونےوالا تین روزہ اجلاس ختم ہوگیا . اجلاس کے شرکا نے افغانستان میں تشدد کے واقعات اور شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے .

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین اعتماد سازی اور فوری جنگ بندی کےلیے اقدامات کریں . افغان طالبان سے  افغانستان  کے شہروں اور صوبائی دارالحکومتوں پر حملے روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے . اعلامیے کے مطابق  شرکا نے جنگ کے فریقین پر مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیےزور دیا ہے . دونوں فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ جلد از جلد سیاسی تصفیہ اور جامع جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے اقدامات کریں . شرکا نے دوبارہ اس بات کی تصدیق کی کہ وہ افغانستان میں کسی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے جو  طاقت کے استعمال سے مسلط کی گئی ہو . اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں سمیت  پاکستان، امریکہ ، برطانیہ ،  چین ، ازبکستان ، ریاست قطر ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے خصوصی ایلچی اور نمائندوں نےشرکت  کی . یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان  کی جانب سے مسلسل پیش قدمی جاری ہے . ایک ہفتے کے دوران طالبان نے12 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے . دوسری جانب افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے انخلا کے  لیے فوج افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں