افغانستان سے متعلق دوحہ اجلاس ختم، امن کے عمل کو تیز کرنے پرزور

(قدرت روزنامہ)  افغانستان کی صورتحال پردوحہ میں ہونےوالا تین روزہ اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس کے شرکا نے افغانستان میں تشدد کے واقعات اور شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین اعتماد سازی اور فوری جنگ بندی کےلیے اقدامات کریں۔ افغان طالبان سے  افغانستان  کے شہروں اور صوبائی دارالحکومتوں پر حملے روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق  شرکا نے جنگ کے فریقین پر مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیےزور دیا ہے۔

دونوں فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ جلد از جلد سیاسی تصفیہ اور جامع جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے اقدامات کریں۔

شرکا نے دوبارہ اس بات کی تصدیق کی کہ وہ افغانستان میں کسی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے جو  طاقت کے استعمال سے مسلط کی گئی ہو۔

اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں سمیت  پاکستان، امریکہ ، برطانیہ ،  چین ، ازبکستان ، ریاست قطر ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے خصوصی ایلچی اور نمائندوں نےشرکت  کی۔

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان  کی جانب سے مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران طالبان نے12 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے انخلا کے  لیے فوج افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

5 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

5 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

5 hours ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

5 hours ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

5 hours ago