ایسا الیکشن کروائیں گے کہ سب اسے قبول کریں گے، وزیر اعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا الیکشن کروائیں گے کہ سب اسے قبول کریں گے .  الیکشن میں فراڈ سے بچنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے .

نادرا ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی  سے بیلٹ پیپر اور جعلی ووٹ رجسٹریشن کا خاتمہ ہوگا .  الیکٹرانک ووٹنگ سے گھروں میں  ٹھپے لگانے کے واقعات کم ہوجائیں گے . وزیراعظم نے نادرا ہیڈکوارٹرز میں نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح بھی کردیا . خیال رہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کے بعد اس کے تمام ٹیسٹ بھی کر لیے ہیں . الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فیچرز رکھے گئے ہیں . عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی .  ای وی ایم بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے . الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے .  ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا . . .

متعلقہ خبریں