سفاک شوہر نے غلط کام نہ کرنے پر بیوی کو دیگ میں ڈال کر جلا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سفاک شوہر نے غلط کام نہ کرنے پر بیوی کو دیگ میں ڈال کر جلا دیا . بیٹی کے مطابق والد نے منہ پر تکیہ رکھ کر پہلے والدہ کو قتل کیا،ایک ٹانگ گھٹنے سے کاٹی اور گھیسٹا ہوا کچن تک لے گیا .

بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد والدہ کو زخمی حالت میں دیگ میں بٹھا کر اوپر سے ابلا ہوا پانی ڈالتا رہا .
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سننے والوں کے دل دہلا دئیے ہیں . اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کراچی میں سفاک شوہر نے غلط کام نہ کرنے پر بیوی کو دیگ میں ڈال دیا . خاتون کی لاش دیگ سے ملنے کی خبر علاقہ مکینوں تک پہنچی تو علاقے میں خوف و ہراس نے ڈیرے ڈال لیے . . یہ ہولناک واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فور میں واقع نجی اسکول میں گذشتہ روز پیش آیا جہاں 33 سالہ خاتون کو تشدد کے بعد دیگ میں ڈال کر جلا دیا گیا .

پولیس کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی جسے شدید تشدد کے بعد قتل کیا گیا . رپورٹ کے مطابق سنگین واقعے میں خاتون کا شوہر ملوث ہے . ملزم بیوی کو غلط کاموں کے لیے مجبور کرتا تھا،بیوی کے منع کرنے پر شوہر نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بےدردی سے مار دیا . واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے .
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے . مقتولہ کی 15 سالہ بیٹی نے پولیس کو آنکھوں دیکھا حال بتایا . بچی کے مطابق والد نے منہ پر تکیہ رکھ کر پہلے والدہ کو قتل کیا . پھر ایک ٹانگ گھٹنے سے کاٹی اور گھیسٹا ہوا کچن تک لے گیا . بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد والدہ کو زخمی حالت میں دیگ میں بٹھا کر اوپر سے ابلا ہوا پانی ڈالتا رہا . ملزم تین بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا .

. .

متعلقہ خبریں