سفاک شوہر نے غلط کام نہ کرنے پر بیوی کو دیگ میں ڈال کر جلا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سفاک شوہر نے غلط کام نہ کرنے پر بیوی کو دیگ میں ڈال کر جلا دیا۔بیٹی کے مطابق والد نے منہ پر تکیہ رکھ کر پہلے والدہ کو قتل کیا،ایک ٹانگ گھٹنے سے کاٹی اور گھیسٹا ہوا کچن تک لے گیا۔بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد والدہ کو زخمی حالت میں دیگ میں بٹھا کر اوپر سے ابلا ہوا پانی ڈالتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سننے والوں کے دل دہلا دئیے ہیں۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کراچی میں سفاک شوہر نے غلط کام نہ کرنے پر بیوی کو دیگ میں ڈال دیا۔خاتون کی لاش دیگ سے ملنے کی خبر علاقہ مکینوں تک پہنچی تو علاقے میں خوف و ہراس نے ڈیرے ڈال لیے۔ ۔یہ ہولناک واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فور میں واقع نجی اسکول میں گذشتہ روز پیش آیا جہاں 33 سالہ خاتون کو تشدد کے بعد دیگ میں ڈال کر جلا دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی جسے شدید تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سنگین واقعے میں خاتون کا شوہر ملوث ہے۔ملزم بیوی کو غلط کاموں کے لیے مجبور کرتا تھا،بیوی کے منع کرنے پر شوہر نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بےدردی سے مار دیا۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔مقتولہ کی 15 سالہ بیٹی نے پولیس کو آنکھوں دیکھا حال بتایا۔بچی کے مطابق والد نے منہ پر تکیہ رکھ کر پہلے والدہ کو قتل کیا۔پھر ایک ٹانگ گھٹنے سے کاٹی اور گھیسٹا ہوا کچن تک لے گیا۔بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد والدہ کو زخمی حالت میں دیگ میں بٹھا کر اوپر سے ابلا ہوا پانی ڈالتا رہا۔ملزم تین بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔

Recent Posts

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

1 min ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

13 mins ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

15 mins ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

22 mins ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں…

1 hour ago