پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہو گی۔معاہدے کے تحت پروگرام کو مزید ایک ارب ڈالر کی وسعت دی جائے گی اس کے علاوہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جولائی 2023 تک توسیع کرنے کا بھی اعلان کرے گا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ آج شام میں جاری ہو گا۔ آئی ایم ایف نے منتخب نمائندوں کے اثاثہ جات پبلک کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات بھی پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف کے احتساب سے متعلقہ آئینی ترامیم پر بھی تحفظات ہیں۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جیوز نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد ہو جائے گا۔
میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسز جلد آئی ایم ایف کو بھجوایا جا رہا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ انسداد بدعنوانی کے قوانین کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا اس میں تاخیر کے حوالہ سے بعض ٹویٹس اور خبریں دیکھی اور سنی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام درست اندازمیں آگے بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاری کرتے ہوئے کابینہ بحلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا جائزہ آج لے گی ، وفاقی کابینہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سمری پیش کی جائے گی۔ دنیا نیوز نے وزارت توانائی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز ہے اور جولائی اور اگست سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ ، اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی تجویز ہے تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی اور اس حوالے سے فیصلہ آج کے کابینہ اجلاس میں متوقع ہے۔

Recent Posts

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

3 mins ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

16 mins ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

18 mins ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

26 mins ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں…

1 hour ago