پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی پرعملدرآمد سے متعلق بڑی خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا سارا فائدہ صارفین کو پہنچانے کی وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر سعد رفیق نے بڑی خوشخبری سنا دی . خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا سارا فائدہ صارفین کو پہنچانے کی ہدایت پر عملدرآمد 24 گھنٹوں میں متوقع ہے .

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا . وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت تیل کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا .

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے،عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے . وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں، سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے .
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کا فضل و کرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے . وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی . خیال رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ وزیراعظم آج عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں