پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی پرعملدرآمد سے متعلق بڑی خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا سارا فائدہ صارفین کو پہنچانے کی وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر سعد رفیق نے بڑی خوشخبری سنا دی۔ خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا سارا فائدہ صارفین کو پہنچانے کی ہدایت پر عملدرآمد 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت تیل کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے،عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں، سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کا فضل و کرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔خیال رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ وزیراعظم آج عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

Recent Posts

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 mins ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

15 mins ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

16 mins ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

24 mins ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں…

1 hour ago