ترکی میں آگ کے بعد سیلاب سے تباہی، 27 افراد ہلاک

(قدرت روزنامہ)ترکی میں آگ کے بعد اب سیلاب نے بھی تبای مچا دی ہے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق 1700 سے زائد افراد کو محوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترکی کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئی ہیں۔

سیلابی پانی کی وجہ سے راستے بند ہونے کے سبب لوگ  گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ سیلابی ریلے کے فوراً بعد تمام متعلقہ اداروں نے اپنے عملے اور گاڑیوں کی مدد سے سیلاب زدہ علاقے کے عوام کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ 300  سے زائد گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلاب میں پھنسے افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ترک صدررجب طیب اردگان بحیرہ اسود کے علاقے میں خاص طور پر بارتین، سینوپ اور کستامونو میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کی صورتِ حال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  ریاست، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے تمام ذرائع سے متحرک ہے۔

ترکی اس وقت بدترین ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے اوراسے رواں ماہ دوسری قدرتی آفت سیلاب کا سامنا ہے۔ اس سے قبل جنوبی ساحلی خطوں میں دو ہفتے تک جنگلات میں لگنے والی آگ نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا تھا۔

ترکی کی وزارت جنگلات کے مطابق 35 صوبوں کے مختلف جنگلات میں 129 مقامات پر آگ نے تباہی مچائی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

3 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

32 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

43 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago