نیب لاہور نے فیصل آباد میں پلاٹ خریداری کے الزام میں فرح شہزادی کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ) نیب لاہور نے پلاٹ خریداری کے الزام میں فرح شہزادی کو طلب کرلیا ہے، فرح شہزادی اور احسن جمیل گجر کو 20 جولائی کو طبی کے نوٹس جاری کردیے گئے۔ ہم نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پلاٹ خریداری کے معاملے پر نیب لاہور نے سابق خاتون اول کی سہیلی فرح خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، نیب لاہور نے فرح شہزادی اور احسن جمیل گجر کو 20 جولائی کو طلب کر لیا، فرح شہزادی سے فیصل آباد میں پلاٹ خریداری کے الزام سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔
اس سے قبل 04 جولائی 2022ءکو اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کوطلب کیا،جیو نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کوسرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں تحقیقات کیلئے بلایا ہے، احمد مجتبیٰ کو 6 جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر دیپالپور میں سرکاری مارکیٹ کی اراضی غیرقانونی طور پر لیز پر دینے کا الزام ہے، احمد مجتبیٰ نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایا۔

احمد مجتبیٰ نے دیپالپور میں سرکاری زمین پر قبضہ کرا کر دکانیں تعمیر کی گئیں۔ مزید برآں تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے فرح گوگی کو ملنے والے ایک پلاٹ کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنماء ایاز صادق کو ملنے والے2 پلاٹ کی دستاویزات سامنے لے آئے، انہوں نے کہا کہ کل الزام لگایا گیا فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں احسن گجر اور فرح گجر نے ایک پلاٹ لیا جس کی قیمت زیادہ تھی پر انہوں نے کم قیمت پر لیا، بڑی دلچسپ بات ہے کہ جہاں فرح کو ایک پلاٹ ملا وہیں ایاز صادق کو 2 پلاٹ ملے ، کیا ایاز صادق بھی فرح بی بی کے پارٹنر ہیں؟ فواد چوہدری نے شیریں مزاری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پہلے کہا گیا سرے محل ہمارا نہیں، جب بیچ کر پیسے ملنے تھے تو آصف زرداری نے کہا وہ ہمارا ہے، حکومت نے کرپشن کے قوانین نہ بنانے کا عزم کیا ہوا ہے، ٹیکس لگنے اور آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے پر کوئی مزاحمت نہیں ہوئی۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے ایک بیان میں کہا کہ فرح گوگی کا بنی گالہ سے تعلق ثابت ہو چکا ہے، فرح گوگی کے نام پر مختلف مقامات پر پلاٹ نکل رہے ہیں، انہوں نے اربوں روپے کمائے۔ خود جو کچھ انہوں نے کیا اس کا جواب نہیں دیتے، دوسروں پر الزام لگاتے اور گالیاں دیتے ہیں، قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے اور احتساب کا عمل ہونا چاہیے۔ کابینہ میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، لوگوں کی مختلف آراء ہوتی ہے اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے، کسی ادارے کی طرف سے حکومت کو کوئی شکایت نہیں کی گئی، میرے علم میں نہیں کہ کسی ادارے نے حکومت کو شکایت کی ہو۔

Recent Posts

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

3 mins ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

15 mins ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

17 mins ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

25 mins ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں…

1 hour ago