شہروز کاشف اب گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کریں گے

لاہور (قدرت روزنامہ) نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف عید الاضحی کے بعد اگلی چوٹیوں کی جانب گامزن ہوگئے . ذرائع کے مطابق شہروز کاشف ساتھی کوہ پیما فضل علی کے ہمراہ اب گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کریں گے .

یاد رہے کہ 20 سالہ کوہ پیما نے حال ہی میں نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے، چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی لاپتا ہوگئے تھے .
پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں دونوں کوہ پیماؤں کو کیمپ ون سے ریسکیو کیا گیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے شہروز کاشف کو فوری طور پر دوبارہ پہاڑوں کا رخ کرنے سے منع کیا تھا . گلگت واپسی پر شہروز کاشف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ آرمی ایوی ایشن کی ریسکیو ٹیم کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کررہے ہیں .
20 سالہ شہروز کاشف کہتے ہیں کہ نانگا پربت سے واپسی پر موسم خراب ہونے سے بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں، 7500 میٹر بلندی پرمنفی 45 میں برف کھود کر اس کے اندر تھوڑا لیٹ کر میں نے اور فضل علی نے رات گزاری .

انہوں نے کہا کہ برف کے اندر منہ کرکے یہ سوچ کر لیٹے تھے کہ اب اس کے بعد زندگی نہیں ہے، تاہم صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں