شہروز کاشف اب گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کریں گے

لاہور (قدرت روزنامہ) نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف عید الاضحی کے بعد اگلی چوٹیوں کی جانب گامزن ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شہروز کاشف ساتھی کوہ پیما فضل علی کے ہمراہ اب گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کریں گے۔

یاد رہے کہ 20 سالہ کوہ پیما نے حال ہی میں نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے، چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی لاپتا ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں دونوں کوہ پیماؤں کو کیمپ ون سے ریسکیو کیا گیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے شہروز کاشف کو فوری طور پر دوبارہ پہاڑوں کا رخ کرنے سے منع کیا تھا۔ گلگت واپسی پر شہروز کاشف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ آرمی ایوی ایشن کی ریسکیو ٹیم کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کررہے ہیں۔
20 سالہ شہروز کاشف کہتے ہیں کہ نانگا پربت سے واپسی پر موسم خراب ہونے سے بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں، 7500 میٹر بلندی پرمنفی 45 میں برف کھود کر اس کے اندر تھوڑا لیٹ کر میں نے اور فضل علی نے رات گزاری۔

انہوں نے کہا کہ برف کے اندر منہ کرکے یہ سوچ کر لیٹے تھے کہ اب اس کے بعد زندگی نہیں ہے، تاہم صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیا ہے۔

Recent Posts

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

6 mins ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

19 mins ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

20 mins ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

28 mins ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں…

1 hour ago