طوفانی بارشوں کے باعث حب ڈیم اوور فلو ہونے کے قریب

کراچی(قدرت روزنامہ) طوفانی بارشوں کے باعث حب ڈیم اوور فلو ہونے کے قریب، ڈیم میں کراچی کیلئے کئی سال کا پانی ذخیرہ ہو گیا، پانی کی سطح 338 فٹ ہوگئی، بارش کے اگلے اسپیل میں ڈیم اوور فلو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل منیجر واپڈا عامر مغل نے کہاہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ ہوگئی ہے، بارش کے اگلے اسپیل میں ڈیم اوور فلو ہو گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ایم واپڈا عامر مغل نے کہا کہ حب ڈیم سے 1.15 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار ہے، کے الیکٹرک بجلی خریدنے پر رضامند ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان جانے والی کینال پر بجلی پیدا ہوگی۔مون سون کا مضبوط سسٹم آج سندھ میں داخل ہوگادوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سی17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر انداز رہے گا۔ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔ جبکہ یم ڈی واٹر بورڈ رفیق قریشی کا کہنا تھا کہ ڈیم میں پانی کا اضافہ شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ حب ڈیم سے شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ حب ڈیم بھرنے کے بعد شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی کے حساب سے تین سال تک فراہمی جاری رہے گی۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

8 mins ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

10 mins ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

17 mins ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں…

1 hour ago

مردان میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ،17افراد زخمی

مردان (قدرت روزنامہ)مردان میں شنکر کے علاقہ یحیا جدید میں گیس سلنڈر کی دکان میں…

1 hour ago