اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کو15 جولائی کو طلب کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں روپے کے مبینہ غبن کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو 15 جولائی کو طلب کر لیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کو زمین فروخت کی گئی اور اس زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خوردبرد کی گئی، اور شیخ رشید کو اس معاملے کی تحقیقات کے لئے اینٹی کرپشن پنجاب نے طلب کیا ہے .

اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے طلبی نوٹس میں شیخ رشید کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہوں . ذرائع نے بتایا کہ اسی معاملے کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن پنجاب نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کو بھی طلب کرلیا ہی

. .

متعلقہ خبریں