الیکشن میں غیرقانونی کام کرنے والے افسران کا احتساب کریں گے

جھنگ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں غیرقانونی کام کرنے والے افسران کا احتساب کریں گے، ڈی پی او جھنگ اور ڈی سی لیہ کا نام نوٹ کرلیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا تھا الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ انہوں نے جھنگ میں اٹھارہ ہزاری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو پتا ہے میں کیوں آپ کے پاس آیا ہوں کیونکہ ہمارا جو نمائندہ تھا جس کو آپ نے ووٹ دی تھی وہ لوٹا ہوگیا ہے، لوٹا کیا ہوتا ہے؟ لوٹا صرف وہ نہیں ہوتا جو غسل خانے میں استعمال کیا جاتا ہے، لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے، ہم ساری پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہیں، سب غور سے سن لو، دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد ﷺ ہم ان کی امت ہیں، اللہ کے سامنے وعدہ کیا تھا وہی ہمارا کلمہ لاالہ الااللہ ہے، اس کلمے کا مطلب ہم کسی کے سامنے جھکتے نہیں، اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتے، کیونکہ ہم سچ اور حق پر کھڑے ہوتے ہیں، دوسری چیز میرا تیرا رشتہ کیا؟ اس کا مطلب یہ کہ سارے پاکستان میں ہمارا آپس میں رشتہ لاالہ الاللہ کا ہے، ہم صرف اللہ کو مانتے ہیں، سندھی پشتو، بلوچ پنجابی سب کا رشتہ کلمے کا رشتہ ہے۔

اٹھارہ ہزاری کے لوگوں ہم اس رشتے کو نہیں پہچان سکے، ہم وہ لوگ ہیں جن کا نظریاتی لیڈر قائداعظم تھا، وہ بڑے انسان تھے، وہ سچے صادق امین اور اصولوں پر چلنے والے انسان تھے، علامہ اقبال کی خواب ریاست مدینہ کے اصول تھے، خودداری، عدل وانصاف ہوگا تو عظیم بنے گی، لیکن ہم ان اصولوں پر نہیں چلے، یہ لوٹے وہ ہیں جو پیسے لے کر ان لوگوں کی ووٹ بیچتے ہیں جن سے ووٹ لیتے ہیں، یہ لوگ ملک کے ساتھ غداری کرتے ہیں، یہ امریکی سازش کا حصہ بنتے ہیں، اور پاکستان کی منتخب حکومت کو پیسے لے کر گراتے ہیں، پھر میرجعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کر امپورٹڈ حکومت کو مسلط کرتے ہیں۔
اس لیے یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلے کرے گا، سب نے لوگوں کو گھروں سے نکال کر ووٹ ڈالنا ہے، ہم نے مل کر امریکی غلاموں سے ملک کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھر گھر جاکر لوٹوں کے خلاف نکالنا ہے، اتوار کو الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔اگر یہ الیکشن یورپ ، امریکا اور آسٹریلیامیں ہوتا تو ہم صرف لوگوں سے ووٹ لینے کا سوچ رہے ہوتے لیکن ہم سارا وقت ن لیگ ڈاکوؤں کی دھاندلی کو روکنے کا سوچ رہے ہیں۔
کیسے جعلی ووٹ ڈالتے ہیں، کیسے ڈبل اسٹمپ لگا تے ہیں، دھاندلی سب سے زیادہ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر ہوتی ہے، پی ٹی آئی خواتین اس دھاندلی کو رکوائیں۔ عورتوں کے پولنگ اسٹیشن پر یہ لوگ پیسے دیتے ہیں، ہم نے مل کر ان کو الیکشن ہرانا۔ نوازشریف نے اقتدار میں رہ کر 18فیکٹریاں بنائیں، اور پیسے معاف کروا لیے، ہمارا مقابلہ شریف خاندان اور ان کے درباریوں الیکشن کمیشن سے ہے، جو ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر خفیہ طریقے سے مریم اور حمزہ ککڑی کو ملتا رہا، ایک مسٹر ایکس لاہور میں بیٹھا ہوا، اس کو حکم ملا ہوا کہ ان چوروں کو الیکشن جتوانا ہے، ایک مسٹروائی ملتان میں بیٹھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر ان کو ایسے الیکشن ہرانا ہے ، جس طرح ہندوستان میں عمران خان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ان کے ایمپائروں کے باوجود میچ جیت گئے تھے، ہم نے ان کو ایسا پھینٹا لگانا ہے یاد رکھیں گے، پاکستان میں 64فیصد نوجوان ہیں ، نوجوان نکل آیا تو جتنی مرضی دھاندلی کرلیں ، پھر ہم جیتیں گے، میں جشن منانے آپ کے پاس آئیں گے، میں نے صاف شفاف الیکشن کی کوشش کی، اڑھائی سال سے ای وی ایم لانے کی کوشش کی، ہندوستان ایران میں ای وی ایم ہے، ہم نے بڑی کوشش کی کہ اگریہاں بھی ای وی ایم ہوگی تو ہم بھی صاف شفاف الیکشن کرائیں گے لیکن پاکستان پر مسلط دو خاندانوں نے ہر جگہ جعلی ووٹ بنائے ہوئے ہیں۔
1970کے الیکشن کے بعد جو بھی الیکشن ہوا اس میں دھاندلی ہوئی، کرکٹ تاریخ میں پہلا کپتان تھا جو نیوٹرل ایمپائر لے کر آیا، لیکن دونوں جماعتوں نے ای وی ایم کی مخالفت کی، ان کے ساتھ الیکشن کمشنر مل گیا۔سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں جس سطح کی دھاندلی ہوئی، جے یوآئی ایم کیوایم نے بھی کہا دھاندلی ہوئی، 15سیٹوں پر بلامقابلہ الیکشن پولیس کے استعمال سے ہوا ہے، سندھ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا ملازم ہے، ان سے پیسے لیتا ہے، سینیٹ کے الیکشن میں ہم سپریم کورٹ میں گئے کہ اوپن ووٹنگ ہونی چاہیے، 30سال سے وہاں پیسا چل رہا ہے، کروڑوں روپیہ رشوت پر لگتا ہے۔
سپریم کورٹ نے ووٹ کی نشاندہی کا کہہ دیا، لیکن اس الیکشن کمیشن نے نہیں کیا، الیکشن میں کروڑوں روپے چلے ، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا پیسے لیتے پکڑا گیا، چیف الیکشن کمشنر صاحب ابھی تک کسی کو نہیں پکڑا س کو نااہل کرنا چاہیے تھا، مغربی ممالک کی اخلاقیات ہمارے سے بہت اوپر ہیں۔ وہاں جو سربراہ ہوتا ہے اس کا اخلاقی معیار سب سے اوپر ہوتا ہے، انہوں نے اپنے وزیراعظم کو نکالا کہ کورونا کے دوران آپ اپنے لوگوں کے ساتھ کیوں جمع ہوئے جبکہ سماجی فاصلہ رکھنے کا حکم دیا تھا۔
میں موٹروے سے نیچے آیا تو ایک سزا یافتہ خاتون اور بھگوڑے کی تصویر نظر آئی، کرائم منسٹر اور بیٹے حمزہ ککڑی پر 16ارب کی کرپشن ہے ، 8ارب کی کرپشن نیب میں ہے،امریکی سازش کے تحت میر جعفروں اور میر صادقوں نے چوروں کوملک پرمسلط کیا، ان چوروں نے آکر نیب قانون میں ترمیم کی اور 11سو ارب معاف کروا لیا، نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ تمہارے سے پہلے بڑی قومیں کنگال ہوئیں، کیونکہ وہ چھوٹے چور کو جیل میں اور بڑے چور کو چھوڑ دیتی تھیں۔
سری لنکا میں بھی 20سال سے ایک خاندان جس کا وزیراعظم اور صدر تھا، جس طرح حمزہ وزیراعلیٰ اور شہبازشریف وزیراعظم ،جس طرح سندھ میں ایک خاندان کی حکومت، اسی طرح سری لنکا میں تھا اس خاندان نے ملک سے باہر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، محلات بنائے ہوئے لیکن سری لنکا کا دیوالیہ ہوگیا ہے، لبنان میں بیروت ، وہاں چوری سے لوگوں کا یہ حال ہے کہ 70فیصد لوگ غربت سے نیچے چلے گئے، پیارے رسولﷺ نے ریاست مدینہ کی بنیاد عدل انصاف پر رکھی تھی، پھر دنیا کی امامت کی۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کیا، پہلے جنرل مشرف سے این آراو لیا اور ملک لوٹا اب پھر ملک کو لوٹیں گے ، یہ الیکشن کی جنگ عمران خان کی نہیں یہ جہاد ہے، نادان شہبازشریف کو سمجھتے تھے بڑا افلاطون ہے، لیکن دودھ کا دودھ کا پانی کا پانی ہوگیا ہے، موجودہ وزیراعظم قوم کی خودداری ختم کرنے کے درپے ہے، احمق بے وقوف چیری بلاسم بوٹ پالش آد می وہ مدد نہیں کرتے تم پیسا باہر لے جاتے ہو۔ عمران خان نے سری لنکا جیسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بھی ویسے حالات ہوسکتے ہیں، الیکشن میں غیرقانونی کام کرنے والے افسران کا احتساب کریں گے، ڈی پی او جھنگ اور ڈی سی لیہ کا نام نوٹ کرلیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا تھا الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

2 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

3 hours ago