پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ماتحت عدالت کا عمران خان کی بریت کا حکم غیر قانونی اور کیس قانونی جواز کے بغیر ہے۔
اپیل میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے جرم کی سنگینی اور اہلکاروں کے زخمی ہونے کو بھی مدِنظر نہیں رکھا۔عدالت نے جلد بازی میں حکم دیا، ماتحت عدالت کا حکم قانون کی نظر میں پائیدار نہیں ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان،شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور اسد عمر کونامزد کیا گیا تھا۔

عدالت وزیراعظم عمران خان کو اس مقدمے میں بری کر دیا تھا۔بعدازاں 15 مارچ 2022 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صدر عارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان کو بری کر دیا تھا۔عدالت نے کیس میں نامزد اعجاز چودھری، سیف اللہ نیازی، راجہ خرم نواز کو بھی بری کر دیا تھا اسدعمر، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی بھی بری ہو گئے تھے، عمران خان پہلے ہی بری ہو چکے تھے۔
صدر عارف علوی نے اس کیس میں صدارتی استشنا نہیں لیا۔پراسیکیوشن نے ملزمان کی بریت درخواستوں پر کوئی مخالفت نہیں کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ 9 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔ پراسیکیوٹر عامر سلطان نے کہا کہ پارلیمنٹ حملہ کیس سیاسی مقدمہ تھا، بریت کی درخواستوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

2 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

2 hours ago