اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل،وزارت خزانہ اور خارجہ کی ٹیم کو آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا، یہ زبردست ٹیم ورک تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ قرض پروگرام بحال کردیا، پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بحالی پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ ادارہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف بھی کی ہے۔
عالمی مالیت فنڈ کے مطابق توسیعی پروگرام کے تحت چار ارب بیس کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے، آئندہ سال جون تک یہ رقم 7 ارب ڈالر کردی جائے گی۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ائی ایف ایف کے تحت 7ویں،8ویں مشترکہ ریویو کے معاملات طے پا گئے، توسیعی پروگرام کے تحت 4ارب 20کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق آئندہ برس جون تک رقم 7ارب ڈالر کردی جائے گی، تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقراررکھنا ہوگا، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔
عالمی مہنگائی اور اہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے
لاہور سے تاخیر سے آنے والی ٹرینوں کی روانگی بھی متاثر، نجی و قومی ائرلائنز…
معاہدوں سے سالانہ 70 تا 100 ارب روپے کی بچت میں مدد ملے گی اسلام…
ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت نئے دفاتر کے قیام اور رائٹ سائزنگ سے…
غزہ میں تصور سے زیادہ انسانی بحران ہے،جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لایا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا کہنا…
گوادر(قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خضدار ،ضلع کیچ تربت اور ضلع…