پٹرول سستا کرنے پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول آج ہی سستا کریں گے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی۔وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پٹرول سستاکرنے کی سمری موصول ہو گئی ہے،آئی ایم ایف کو اس حوالے سے کوئی اعتراض نہیں۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔پاکستانی قوم کرائسز کو سمجھتی ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آ گیا ہے۔

قبل ازیں انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں پاکستان میں بھی پیٹرول ، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل میں کمی آئے گی،ہماری کوشش ہے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اطلا ق کل سے ہوجائے، قیمتوں میں کمی کی سمری میرے پاس آگئی ہے میں وزیراعظم کو بھجوا دوں گا، قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا تعلق عالمی مارکیٹ سے ہے اس کا تعلق انتخابات سے نہیں ہے، عالمی مارکیٹ میں مزید قیمتیں کم ہوں گی تو عوام کو مزید ریلیف دیں گے، مخلوط حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے ان کو پورا کریں گے، حفیظ شیخ اور شوکت ترین نے جو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیے، وعدہ ہے عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جس ٹیکس لگانے کا وعدہ کیا اس سے کم ٹیکس لگائیں گے ، پیٹرولیم پرجو لیوی یکم جولائی کو لگائی تھی وہی رہے گی، سری لنکا نے جب مشکل فیصلے کرنے تھے نہیں کیے اس لیے وہاں یہ حالات ہیں۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

2 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

3 hours ago