17 جولائی کا الیکشن ہم جیتیں گے

اہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے ضمنی الیکشن میں جیت کا دعویٰ کیا ہے۔صحافی نے مونس الہیٰ سے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے آپ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی مہم نہیں چلا رہے، اس پر مونس الہیٰ نے کہا کہ یہ بات پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ ہم چلا رہے ہیں کہ نہیں، بالکل چلا رہے ہیں۔مونس الہیٰ نے کہا کہ 17 جولائی کا الیکشن ہم جیتیں گے اور اس روز الیکشن ٹھیک ہو گا تو 22 کا الیکشن بھی ٹھیک ہو گا،سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، تاہم بینکنگ عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کو مونس الٰہی کے خلاف تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی ،جبکہ مونس الہٰی کی ضمانت میں بھی آج تک توسیع کی گئی تھی۔

بعد ازاں عدالتی عملے نے ڈیوٹی جج کی اجازت سے مونس الٰہی سمیت تمام ملزمان کی ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مونس الہی ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہوئے تھے۔

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے اپنی ضمانت کی روبکار ایف آئی اے میں جمع کرائی اور وہ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں،مونس الہی پر منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا،علاوہ ازیں مونس الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 اکاونٹس کا انکشاف ہوا،مونس الہی نے منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرادیا تھا،مونس الہیٰ نے ایف آئی اے کے محمد نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق سوال پرجواب دیا کہ محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا، نواز بھٹی چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے متعلق علم نہیں۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

2 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

3 hours ago