عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کیلئے ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیا،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کی سابق حکومت کیخلاف سازش ہوئی تو اسے پارلیمنٹ کے سامنے لایا جانا چاہیے تھا،حکومت نے پارلیمنٹ کے سامنے ایسا کچھ نہیں لایا۔ 7مارچ کو سائفر پہنچا27 مارچ تک وزیراعظم نے اس پر کچھ نہیں بولا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کیلئے پاکستان کی قومی سلامتی داو پر لگا دیا،عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیہ میں آخری کیل ٹھونک دی۔
وزیر قانون نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا عدم اعتماد آئینی طریقہ کار ہے۔ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔ عمران خان نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی وہ بھی غیر آئینی تھی،جبکہ حکومت کو آرٹیکل6کے تحت کارروائی کرنی چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا،جبکہ کل تفصیلی فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔

جمہوری تاریخ میں اس فیصلے کو روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے اسمبلی تحیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔ سابق حکومت کے اس اقدام پر سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا،اسمبلی تحلیل کرنے کیخلاف سپریم کورٹ نے نوٹس لیا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا سازش کا بیانیہ خود بڑی سازش تھی،عمران خان فاشسٹ اور پی ٹی آئی فاشزم چاہتی ہے۔
عمران خان حکومت ہٹانا چاہتے ہیں تو آئینی و جمہوری راستہ اختیار کریں۔ انکا کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں،وزیراعظم،وزرا کوئی بھی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بن رہا۔ عمران خان سازش کا بیانیہ کھیل رہے ہیں ایسا کچھ نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہو تو حکومت کو بتا دیں، جبکہ وہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ نہ کھیلیں۔ عمران خان اپنے اقدام پر نظر ثانی کریں۔عمران خان حکومت ہٹانا چاہتے ہیں تو آئینی و جمہوری راستہ اختیار کریں ۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

4 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

4 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

4 hours ago