ارباب غلام رحیم پر جیالوں کا حملہ ، حلیم عادل شیخ نے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو بڑی دھمکی دے دی
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی اپنی تربیت کے مطابق اپنے بدمعاش جیالوں کی تربیت بند کریں،ارباب غلام رحیم اور ساتھیوں کی خیریت کے لیے دعاگو ہیں . یاد رہے کہ ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کے بعد واپس جاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ارباب غلام رحیم کی گاڑی روک لی اور سابق وزیراعلیٰ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،پیپلز پارٹی کے کارکن ارباب غلام رحیم کو جوتیاں دکھاتے رہے،تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہاتھا پائی ، سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار محفوظ راستہ بناتے ہوئے کسی نقصان کے بغیر بڑی مشکل سے ارباب غلام رحیم کو نکالنے میں کامیاب ہوئے . . .