ارباب غلام رحیم پر جیالوں کا حملہ ، حلیم عادل شیخ نے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو بڑی دھمکی دے دی

کراچیّ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم پر ٹنڈو محمد خان میں حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی جیالے غنڈوں سے محفوظ نہیں،پیپلز پارٹی کے غیر اخلاقی غیر تربیت یافتہ لیڈر اور کارکنان اپنے حد میں رہیں، پیپلز پارٹی رہنماء سندھ میں غلط روایت ڈال رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی بساط لپٹی دیکھ کر دہشتگردی پر اترآئی ہے، سندھ میں اب پیپلز پارٹی کا علاج ہم ہی کریں گے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی اپنی تربیت کے مطابق اپنے بدمعاش جیالوں کی تربیت بند کریں،ارباب غلام رحیم اور ساتھیوں کی خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔

یاد رہے کہ ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کے بعد واپس جاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ارباب غلام رحیم کی گاڑی روک لی اور سابق وزیراعلیٰ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،پیپلز پارٹی کے کارکن ارباب غلام رحیم کو  جوتیاں دکھاتے رہے،تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہاتھا پائی ، سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار محفوظ راستہ بناتے ہوئے کسی نقصان کے بغیر  بڑی مشکل سے ارباب غلام رحیم کو نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

Recent Posts

ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 min ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

2 hours ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

2 hours ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

3 hours ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

3 hours ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago